( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
ہار میں ہار نَہ َگھر میں کھیتی
نقصان ہی نقصان ہے
ہار ہونا
شکست ہونا ۔
ہار
۱۔ قطعہء اراضی جو مویشی چرانے کو چھوڑ دیا جائے ، گاؤں سے دور فاصلے پر کا کھیت ، چراگاہ ۔
۲۔ خشک ریتیلی زمین
ہار
(ملاحی) کشتی کے ڈھانچے کی تختہ بندی جو اس کی صورت کو مکمل کردے اور وہ پانی میں تیرنے کے قابل ہو جائے
ہار
تار تار ، پھٹا ہوا ، دھجی دھجی ، لیرلیر ۔
ہار ہار ہو جانا
(کپڑے کا) ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا ، تار تار ہو جانا ، بری طرح پھٹ جانا ۔
ہار
۱۔ گردن میں پہننے کا زیور جو سونے چاندی یا جواہرات یا پھولوں وغیرہ کا بنا ہوا ہوتا ہے ، مالا ، لڑی ۔
۲۔ ڈنٹھل اور پھولوں کے گردا گرد کا سبز حلقہ ، پوشش ِگل ، لفافِ گل ۔
۳۔ تعویذ ، نقش ۔
۴۔ سمرن ، تسبیح
۵۔ ایک ہی قسم کے جانوروں کا گروہ ، غلہ ؛ جنگ ، معرکہ
۶۔ (ریاضی) نسب نما نیز عدد جس پر کوئی رقم پوری پوری تقسیم ہو جائے
۷۔ کئی چیزیں جو اکھٹی پروئی ہوئی ہوں ؛ بہت سے زخم جو اکٹھے ہوں ، زخموں کی بدھی ؛ وہ جو چمٹا رہے (جیسے گلے کا ہار)
ہار َبٹنا
ہاروں کا تقسیم ہونا
ہار پان َلگانا
پان کے بیڑے اور پھولوں کے ہار سجانا ۔
ہار پِرونا
پھول یا موتیوں میں سے دھاگا گزار کر ہار بنانا ، مالا بنانا (رک : ہار گوندھنا) ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>