( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۸   ۳۹   ۴۰   ۴۱   ۴۲   ۴۳   ۴۴   ۴۵   ۴۶       >
  1. نامنی

    نام کی ، نام والی ۔
     

  2. نامُوافِق

    رک : نا (۴) کا تحتی ، نامناسب ، ناموزوں ۔
     

  3. ناموَر

    رک : نام (۴) کا تحتی ، مشہور ، نامی ۔
     

  4. ناموَر کَرنا

    مشہور کرنا ، شہرت دلانا ، نامی بنانا ۔
     

  5. ناموَری

    رک : نام کا تحتی ، شہرت ۔
     

  6. نامَوزُوں

    رک : نا (۴) کا تحتی ، ناموافق
     

  7. نامُوس

    ۱ ۔ (i) آبرو ، عزت ، حرمت ؛ قدر ، منزلت ۔
    (ii) عصمت ، پارسائی ، عفت ۔
    ۲ ۔ شہرت ، دھوم ، ناموری ، نیک نامی ۔
    ۳ ۔ (i) زنان خانہ ، حرم سرا ۔
    (ii) اہل ِحرم ، اہل ِخانہ ، مستورات ، خواتین ۔
    (iii) بیوی ، زوجہ ، عزت ۔
    (iv) کنیز ، باندی ۔
    (v) زن ، عورت ، لُگائی ۔
    ۴ ۔ شرم ، لاج ، حیا ؛ جھجک ، لحاظ ، خیال ۔
    ۵ ۔ راز ، بھید ؛ قانون ، شریعت ، حکم الٰہی ۔
    ۔ ۶۔ (i) رازدار فرشتہ ، حضرت جبرئیل علیہ السلام کا لقب ۔
    (ii) رازداں ، بھیدی ، صاحب ِراز ۔
    ۷ ۔ (قدیم) اعتقاد ، بھروسا ، لگائو ، وابستگی ۔
    ۸ ۔ حکیموں کے نزدیک تدبیر بہ سیاست ، مکر و حیلہ
    ۔ ۹ ۔ معتمد ، سیکریٹری ۔
    ۱۰ ۔ گھر والا ، خاوند ، گھر کا مالک ۔
     

  8. نامُوس اَصغَر

    خدا کا چھوٹا حکم ، چھوٹا قانون ؛ (مجازاً) سونا ، طلا ۔
     

  9. نامُوس اَعظَم

    سب سے بڑا حکم ، سب سے بڑا قانون ۔
     

  10. نامُوس َا کبَر

    ۱ ۔ شریعت ، بڑا قاعدہ ، دستورِ بزرگ ، حاکم حکم شرع ؛ (مجازاً) نبی ۔
    ۲ ۔ فرشتہ ؛ حضرت جبرئیل کا لقب ۔
    ۳۔ (i) حاکم عقل مند ۔
    (ii) بڑی تدبیر ، بڑی سمجھ ، فہم
    ۴ ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب
    ۔ ۵ ۔ بڑا سیکریٹری ، معتمد اعلیٰ