( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
سابِقَہ
۱. سابِق (رک) کی تانیث.
۲. واسطہ ، تعلق ، مُلاقات.
۳. (i) وہ حرف یا کلمہ جو دُوسرے الفاظ کے شروع میں داخل ہو کر ان کے معنیٰ میں کوئی اضافہ کرے جیسے ”امر“ میں ا ، بے ضرورت میں بے ، گُل رُو میں گُل.
(ii) نام سے پہلے اِضافہ کَیا جانے والا کلمہ (تعظیم یا تحقیر کے لیے ).
۴. قدیم جان پہچان ، اگلی مُلاقات.
۵. پہلی بیوی ، اگلی بیوی.
۴. پچھلا ، اگلے زمانے کا.
سابِقَہ پَڑْنا
۱. کام پڑنا ، واسطہ پڑنا.
۲. واقفیت ہونا ، جان پہچان ہونا.
سابِقَہ ڈالْنا
سابقہ پڑنا (رک) کا متعدی.
سابِقَہ کَرْنا
معاملت رکھنا ، واقفیت یِا سناسائی پیدا کرنا.
سابِقَہ ہونا
رک : سابقہ پڑنا.
سابِقِین
۱. پہلے ، اگلے ؛ اگلے زمانے کے لوگ ، پُرانے آدمی.
۲. رک : سابِقُون الاوَلُون.
سابِقِین ِ اَوََلِین
رک : سابِقُون الاوَّلُون.
سابَل
۱. رک : سابر ، لوہے کا آلہ جس کے نیچے کا حِصَہ چپٹا اور دھاردار ہوتا ہے ، کدال.
۲. ایک قسم کا کپڑا.
سابُن
رک : صابون.
سابُن تھوڑا پانی گَدْلا کیا مَل مَل کے دھوتا ہے ، اندر داگ لگا قُدْرَت کا جب دیکھو جب روتا ہے
جس کا اندر ہی خراب ہو اس کو باہر کی تحوڑی سی صفائی کرنے سے کوئی فائدہ نہیں.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>