( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴۶   ۴۷   ۴۸   ۴۹   ۵۰   ۵۱       >
  1. نامی

    قوت ِنامیہ رکھنے والا ، بڑھنے والا ، نمو پانے والا ، بالندہ ؛ مراد : نباتات ۔
     

  2. نامے

    نامہ (رک) کی جمع نیز مغیرہ حالت ؛ نام لے کر ، نام سے
     

  3. نامِیات

    جسم حیوانی و نباتاتی کی نشو و نما یا بالیدگی سے متعلق علم ؛ مراد : پودوں کی اقسام و افزائش وغیرہ کے بیان کا علم ؛ نباتیات ۔
     

  4. نامِیاتی

    ۱۔ نامیات (رک) سے متعلق یا منسوب ، ارتقائی ، بتدریج آگے بڑھتے رہنے یا نشو و نما پانے والا ، بڑھتے رہنے والا ۔
    ۲۔ خلقی یا بنیادی ، اساسی ۔
     

  5. نامِیاتی اَساس

    (کیمیا) وہ اشیا (پیرامیڈین وغیرہ) جو کیمیائی اعتبار سے اساسی ہوتی ہیں
     

  6. نامِیاتی عَمَل

    بڑھتے رہنے والا عمل ، جاری و ساری رہنے والا کام ۔
     

  7. نامِیاتی کِیمِیا

    علم کیمیا کی ایک شاخ جو پودوں اور جانوروں میں موجود یا ماخوذ مرکبات کے علاوہ اب کاربن کے دیگر مرکبات سے بھی بحث کرتی ہے.
     

  8. نامِیاتی مادَّہ

    وہ مادّہ جو بڑھتے رہنے کی خصوصیت کا حامل ہو ۔
     

  9. نامِیاتی ہَیئَت

    (ادب) ایسی تخلیق یا فن پارہ جس کی فنی تعریف اور بنیادی اصول خود اسی سے پیدا اور ظاہر ہوں ۔
     

  10. نامِیَت

    نام سے وابستہ ہونے کی کیفیت ، موسوم ہونے کی حالت ، نام والا ہونا ۔