( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھڑی میں ماشا گَھڑی میں تولَہ
رک : گھڑی میں تولہ گھڑی میں ماشا.
گَھڑی وار
ساعت وار ، گھڑی کی سی چال ، گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کے مطابق ، بائیں طرف سے گھوم کر دائیں طرف آنا (گھڑی خلاف کی ضد).
گَھڑی وار مِعیْار
جب کوئی قوّت کسی جسم کو اس سمت میں گھمائے یا گھمانے کی کوشش کرے جس میں گھڑی کی سوئیاں گھومتی ہیں تو ایسی قوّت کے معیار کو گھڑی وار معیار کہتے ہیں.
گَھڑْیا
۱. پھولے پیٹے کا چھوٹا برتن ، چھوٹا گھڑا (عموماً پانی کے لیے مستعمل).
۲. کھٹالی جس میں سونا چان٘دی پگھلاتے ہیں.
۳. شہد کی مکھیوں یا بھڑوں کا چھتّہ ، مہال ؛ رحم بچّے دانی.
گُھڑْیا
چھوٹے قد کی گھوڑی.
گَھڑْیال
۱. سات دھاتوں سے بنایا جانے والا یا برنجی گھنٹہ جو چپٹا تھالی کی شکل کا بھی ہوتا ہے اور جوف دار بھی جس کو موگری مارکر بجایا جاتا ہے اُلٹے پیالے کی شکل کا بھی ہوتا ہے جس میں لٹکن ہوتا ہے عموماً امیروں کے دروازوں پر یا مندروں میں بجاتے ہیں.
۲. رقاص (پنڈولم) یا بجلی سے چلنے والی گھنٹہ جو مناروں وغیرہ پر آویزاں ہوتا ہے اور ہر گھنٹے پر بجتا ہے.
گَھڑْیال خانَہ
گھنٹہ گھر، نوبت خانہ.
گَھڑْیال دان
وہ فریم جس میں گھڑیال حفاظرت کے لیی رکھا ہوتا ہے.
گَھڑْیال کا کَٹورا
ایک کٹورا جس کے پیندے میں سوراخ کرکے پانی بھری ہوئی ناند میں چھوڑ دیتے ہیں اور وہ کٹورا اِتنا بڑا اور اس کا سوراخ اس انداز کا ہوتا ہے کہ ایک گھنٹے میں کٹورا پانی سے لبریز ہوکر ناند میں ڈوب جاتا ہے اس وقت گھڑیال بجایا جاتا ہے.
گَھڑْیال کی گَجَر
گھڑیال کی بجنے کی آواز.
<
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>