( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱       >
  1. قَلَم دان

    ۱ـ وہ لمبی سی صندوقچی جس میں قلم دوات چاقو وغیرہ رکھتے ہیں .
    ۲. ( مجازاً ) عہدہ ( خاص کر وزارت کا ) .
     

  2. قَلَم دان دینا / عِنایَت کَرْنا

    عہد دینا ، وزیر بنا لینا ، پرائیوٹ سکریٹری بنانا .
     

  3. قَلَم دان سِپُرْد ہونا

    دیوان ، میر منشی یا وزیر ہوجانا .
     

  4. قَلَم دان سَنبھالْنا

    عہدہ سنبھالنا .
     

  5. قَلَم دانِ وِزارَت

    وزیر کا عہدہ .
     

  6. قَلَم دانی جالی

    ( سن٘گ تراشی ) مستطیل شکل کی بنی ہوئی جالی ، ملن یا ملند کی جالی جو معیاری میں استعمال ہوتی ہے .
     

  7. قَلَم دانی خاتَم بَنْدی

    ( نجّاری ) تختہ بندی جو چھت کی کڑیوں کو چھُپانے کے لیے بطور چھت گیری کڑیوں کی روکار پر خوشنمائی کے لیے کی جائے ، خاتم بندی کی سطح پر لکڑی کی طرح طرح کے پھول اور جالیاں بنا کر جڑی جاتی ہیں ، جالی کے نام سے خاتم بندی کو موسوم کرتے ہیں ، جیسے قلمدانی اور ملند کی خاتم بندی .
     

  8. قَلَم دُشْمَن کے ہاتھ میں ہونا

    مخالف کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا .
     

  9. قَلَم دَوات

    قلم اور دوات ، خامہ اور روشنائی رکھنے کا ظرف .
     

  10. قَلَم دَوڑانا

    لکھنا ، کامہ فرسائی کرنا .