( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۳ نتائج (۰سیکنڈ )
حِساب و کِتاب
رک : حِساب کِتاب .
حِساب ہَلْکا ہونا
محاسبہ آسان ہونا ، نرمی کا برتاؤ کرنا (اعمال کی جان٘چ کے وقت) .
حِساب ہوجانا / ہونا
۱. بقایا نکلنا ، از روئے شُمار یہ معلوم ہونا کہ کس قدر دینا لینا ہے یا کس قدر باقی یا فاضل ہے .
۲. قیامت کے دن اچّھے بُرے اعمال کی جان٘چ ہونا ، محاسبہ ہونا .
۳. تعلق ہونا ، معاملہ ہونا ، سلسلہ ہونا ؛ لین دین کا معاملہ ہونا .
۴. موقوف ہوجانا ، نوکری سے برخاست ہوجانا .
حَسابوں
اندازے سے ، حساب سے ، رائے میں ، گمان میں .
حَسابی
۱. حساب (رک) سے منسوب یا متعلق ، حساب کا .
۲. حساب داں ، ماہرِ حساب .
حَسابی
حساب کی بات ، قاعدے کی بات .
حَسابی اَوسَط
(ریاضی) سلسلہ حسابیہ میں ان تین مقداروں کا اوسط جن کے آخری جوڑے کا فرق پہلے جوڑے کے فرق کی مساوی ہو حساب کے طریقے سے نکالا ہوا اوسط .
حَسابی چَھڑِْیاں
مختلف رن٘گوں کی چھریاں جو حساب کے لیے استعمال ہوتی تھیں .
حَسابی دَسْتُور
حساب کرنے کا قاعدہ ، وہ کلّیہ جس کے تحت حساب کا کوئی مسئلہ حل کیا جائے .
حَسابی سال
بارہ مہینے کی وہ مدّت جو حسابات رکھنے کی غرض سے مقرّر کرلی جائے اور ضروری نہیں کہ عام یا کیلنڈری سال کے مطابق ہو .
<
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>