( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام بھی نَہ ہونا
کسی چیز کا بالکل نہ ہونا ، کوئی چیز بھی نہ ہونا ، کچھ نہ ہونا ، بالکل فنا ہو جانا۔
نام بھی نَہِیں
کچھ نہیں کی جگہ ، ذرا نہیں ۔
نام پانا
۱۔ پکارا جانا ، کہلانا ، موسوم ہونا ۔
۲۔ نیک نامی حاصل کرنا ، نامور ہونا ، شہرت پانا ۔
نام َپتر
ناموں یا لوگوں کی فہرست
نام پَر / پَہ
۱۔(i) لیے ، واسطے ۔
(ii) نام کا فائدہ اُٹھا کر ، نام استعمال کر کے ۔
۲۔ نام کے ساتھ ، نام سے ۔
۳ ۔ نسبت سے ، تعلق سے ، رشتے سے ، نام زد کر کے یا ہو کر ۔
نام پَر َبٹّا/بَٹہ َلگانا
رک : نام بدنام کرنا ۔
نام پَر َبیٹھنا
۱ ۔ بھروسے پر بیٹھنا ، آسرے یا سہارے پر قائم رہنا ، توکل کرنا
۲ ۔ خاوند کے مرنے کے بعد اس کی عزت کی وجہ سے دوسری شادی نہ کرنا ؛ نام کا لحاظ کر کے کوئی ایسا کام نہ کرنا جو بے عزتی کا باعث ہو ؛ محفوظ اور وابستہ ہو جانا ۔
نام پَر پاپوش/پیزار/جُوتی نَہ مَارنا
ازحد ناراض ہونا ، بے حد بیزار ہونا ، نہایت ناخوش ہونا ۔
نام پَر پاپوش/ پَیزار مارنا
کسی سے نہایت متنفر یا بیزار ہونا
نام پَر جانا
نام کا لحاظ کرنا ، نام کا پاس کرنا ۔
<
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
>