انگریزی ناموں کے درج کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ خاندانی یا سر نام جو آخری جزو ہوتا ہے پہلے درج ہوتا ہے .
( ۱۹۷۰، نظام کتب خانہ ، ۱۹۶ )
بگاڑے ہیں گردش نے جو خاندانی
نہیں جانتے بسکہ روٹی کمانی
میری نگاہ میں ایک لڑکا ہے وہ اس سال ائی سی ایس کے امتحان میں بیٹھ رہا ہے . . . خاندانی لڑکا تھا .
( ۱۹۳۹، شمع ، ۳۰۱ )
۳. عمدہ نسل کا واجد علی شاہ بادشاہ تھے... ان کو خاندانی مرغیوں کا بڑا شوق تھا .
( ۱۹۴۷ ، فرحت مضامین ، ۳ : ۴۰ )