اور قسم دوسری وہ ہے کہ جس سے مصالحِ مشارکتِ شہر اور ولایت بلکہ اقلیم و مملکت کے دریافت ہوں اس کو سیاستِ مُدُن کہتے ہیں .
(۱۸۳۵ ، بستانِ حکمت ، ۷)
جس قدر وہ ریاضی میں کچّا تھا تاریخ جغرافیہ سیاستِ مُدُن اخلاق وغیرہ سے جن کا اس کو شوق تھا اس خامی کی تلافی بخوبی ہوتی رہتی تھی .
(۱۸۸۸ ، ابن الوقت ، ۴) .
وہ جن کا تعلق اِتنا وسیع ہوتا ہے کہ شہر و ملک و قوم کے افراد تک پہنچتا ہے یہ سیاستِ مُدُن کہلاتا ہے .
(۱۹۰۶ ، حکمتِ عملی ، ۳) .
گڈھا چمار کی بات تاجر جیسی تھی جو سیاستِ مُدُن اور معاشیات کے اہم پہلو کو بھی چُھوتی تھی .
(۱۹۸۶ ، جوالا مُکھ ، ۲۶۲) .