ان کلوں کا بنایا ہوا کپڑا فقط ہندوستان کے بازاروں میں نہیں فروخت ہوتا بلکہ اس کا دساور باہر جاپان و چین اور ایشیا کے ملکوں میں جانے لگا.
(۱۹۰۳، آئین قصری ، ۱۳۴).
بمبئی کے مچھلی بازار کی بول چال ہے. یہ دساور وہیں کی ہے وہیں کا مال ہے.
(۱۹۶۸، مرقع لیلیٰ مجنوں ، ۵).
دساور پُرکھ ایک دوت آن پاس
اروگن کروں دان تِس دے اَداس
وہاں کے بنے ہوئے برتن یورپ کے برتنوں کو دساور سے خارج کر رہے ہیں.
(۱۸۹۳، بست سالہ عہدِِ حکومت ، ۳۸۳).
ایک ملک سے دوسرے ملک کو جائیں ایک دساور کا مال دوسرے دساور کو لائیں اور فائدہ اُٹھائیں.
(۱۹۰۱، الف لیلہ ، سرشار ، ۳۹).
رفل اور سوزن کاری شال کا ستارہ چمکنے لگا اور امرتسر اس تجارت کا دساور بن گیا.
(۱۹۸۲، آتشِ چنار ، ۵).
دساور سے کوئی جاتا ہے خالی ہاتھ یوں قائم
بھلا آئی یہاں کے گن کی کچھ تو جنس پھر لے جا
بھئی واللہ کیا خوب بنگلہ ہے دساور سے مال آیا ہے.
(۱۸۸۰، فسانۂ آزاد ، ۱ : ۴۷).
ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ملک کی پیداوار جو دساور کو جائے وہ ہمارے ہاتھوں ہی کیوں نہ جائے.
(۱۹۱۷، مراری دادا ، ۱۸).
ہمیں کارخانوں کے لیے مشینیں ہمیشہ دساور سے منگانی پڑتی ہیں.
(۱۹۵۲، امن کے منصوبے ، ۵۷).