رسن کر کرگیسو کوں مہ پر بندی
اُنے جعد اس دھات اپن کُندی
زلف میں آج خوش ہے کودکِ دل
یو رسن حق میں اس کے جھولا ہے
سو ٹپکے ہے لہو اس کے سخن سے
بندھے ہیں ہاتھ دونوں اک رسن سے
نہ بندے اسپ فلک سیر فلک سے ہر گز
گر بنے قوس قزح اس کی بچھاڑی کی رسن
بنا لیا اس نے اپنا قیدی لگا کے عہدِ وفا کا پھندا رسن ہے ہاتھوں میں بے بسی کی گلے میں صبر و رضا کا پھندا
ہم سے پوچھو اپنے دیوانوں کا حال
ہم نے دیکھی ہے رسن بھی دار بھی