تین دن اپنے گھروں میں اور رس بس لو پھر تو تم پر عذاب ہی آئے گا
(۱۸۹۵، ترجمۂ قرآن مجید ، نذیر احمد ، ۳۶۵)
میاں بیوی حسن سلوک اور اتفاق سے رسیں بسیں ، دنیا کے تردد اور افکار اُن کے پاس نہ پھٹکیں
(۱۹۲۰، لخت جگر ، ۱ : ۳۲)
ان کا گھر بھی رستا بستا دیکھ لیں ، مگر وہ راضی نہ ہوئے تھے
(۱۹۸۲، غلام عبّاس ، زندگی نقاب چہرے ، ۴۴۶)
تعلیم اس سے کہیں پہلے دوسرے مقامات میں رس بس چکی تھی
(۱۹۳۱، مقدماتِ عبدالحق ، ۲ : ۵۰)
یہ بات اِس درجہ اُس میں رس بس گئی ہے کہ وہ اکثر مذہب و اخلاق کی پیروی بے ارادہ بھی کرنے لگتا ہے
(۱۹۵۶، آشفتہ بیانی میری ، ۷۹)