(ہندو) ناگوں کا راجہ کہتے یہں کہ زمین کا سارا بوجھ اس کے سر پر رکھا ہوا ہے اس کے پھنوں کی تعداد ایک ہزار ہے ، وشنو بھگوان اس پر آرام فرماتے ہیں.
راج رکھ برہم رکھ اور ناگوں میں شیش ناگ باسکی ناگ آدک جیون مکت ہیں.
(۱۸۹۰، جوگ، بششٹھ (ترجمہ)، ۲: ۳۹۵)
غیب کے تماشے جن آنکھوں کو نظر آتے ہیں انہوں نے دیکھا ، شیش ناگ نے اپنے پھن کا سایہ بچہ پر کر رکھا ہے.
(۱۹۱۷، کرشن بیتی ، ۳۳)
اس جیون کے شیش ناگ کو
ان ہاتھوں نے ناتھ لیا ہے
(۱۹۵۹، گُل نغمہ ، فراق ، ۳۲۵)
[شیش + ناگ (رک)]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .