یہ صاحبِ ضبط اور ساحبِ حیا ایسی تھی کہ کسی پے یہ اپنی ظاہر نہ ہونے دیتی تھی .
(۱۸۴۹ ؟ ، قصۂ مہر افروز و دلبر ، ۱۸۸) .
بارے کچھ بڑھ گیا ہمارا ربط
ہو سکا پھر نہ دو طرف سے ضبط
(۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۹۴۸) .
یہ سن کے نہ زخمی کو رہا ضبط کا بارا
ہمّت نے دیا نزع کے عالم میں سہارا
(۱۹۲۸ ، مطلع اندار ، ۱۵۲) .
اس عجلت پسندی نے انسان سے ضبط و تحمُّل کی روایت اور غور و فکر کی عادت کو چھین لیا ہے .
(۱۹۸۴ ، سمندر ، ۷۱) .
بیان یاں کا ضبط و نسق ہووے کیا
معیّن ہے ہر چیز کی ایک جا
(۱۸۲۲ ، راسخ (غلام علی) ، ک ، ۹۰).
ارکانِ دولت ... قلمہ کے برج و بارہ کے ضبط و ربط میں مشغول ہوئے .
(۱۸۹۷ ، تاریخِ ہندوستان ، ۳ : ۳۴) .
کتّے اس معاملے میں بڑے ہی ضبط کے پابند اور ایمان دار ہوتے ہیں .
(۱۹۴۰ ، حیوانیات ، ۸۵) .
ضبط کریں تا مصر و شام
(۱۵۰۳ ، نوسرہار (اردو ادب ، ۲۰۶ : ۸۱)) .
براہیم قطب شاہ ہر دکھ بھنجن
کہ لیایا جنے ضبط میں سب دکھن
(۱۶۰۹ ، قطب مشتری ، ۱۰۴) .
جب ... خراسان میں بخوہی ضبط ہو گیا اس وقت اس نے عبداللہ ابوالعباس ... کو خلیفہ مشہور کر دیا .
(۱۸۷۷ ، مقالات سرسید ، ۶ : ۱۳۹) .
جتی بات میں سم اتھا جان توں
کیا ضبط شاہی کت ارکان توں
(۱۶۵۷ ، گلشن عشق ، ۲۲) .
بغداد کے ایک مشائخ نے آپ کے حالات کو ضبط کیا ہے اوس میں مذکور ہے کہ آپ کی تصانیف
۵۰۰ سے زیادہ ہیں .
(۱۸۸۷ ، فصوص الحکم (ترجمہ) ، ۳) .
میں نے چاہا کہ فنونِ شعر ... مصطلحاتِ اردو کے حدود ضبط کئے جائیں .
(۱۹۲۰ ، مکتوباتِ شاد عظیم آبادی ، ۸۵) .