شکنتلا ناٹک کا پہلا سین ، پڑھنے سے اس خوبی سے واضع ہو جاتا ہے جو ضبطِ تحریر میں نہیں آسکتا .
(۱۹۱۳ ، مقدمۂ اکسیر سخن ، ۱۱) .
جو نقشہ میں نے دیکھا اس کے متعلق اپنے خیالات کو ضبطِ تحریر میں لانا چاہتا ہوں .
(۱۹۲۲ ، نقش فرنگ ، ۷ ) .
ان کو یہ بات ہر گز پسند نہ تھی کہ ان کے دوست احباب ان کے اشعار ضبطِ تحریر میں لائیں .
(۱۹۷۷ ، سائیں احمد علی ، ۲۷) .
دراصل جو بات ضبطِ تحریر میں خوبی سے آجائے وہ جھوٹ بھی ہو تو صحیح بن جاتی ہے .
(۱۹۸۲، خشک چشمے کے کنارے ، ۳۳) .