اَساطِیر
ُ اْلَاوَّلِین / ِ اوَّلِین
(--- ضم ر ، غم ا ، سک ل ، فت ا ، شد و بفت ، ی مع / کس اضا ، فت ا ، شد و بفت ، ی مع)
امذ
( لفظاً ) قدما کی تحریریں یا امالی ، ( مراداً ) داستانیں ، بے بنیاد قصے اور کہانیاں ، خرافیات ، کسی قوم کی دیو مالا یا روایات جو اس کے معتقدات اور مسلمات پر مبنی ہوں ، (انگریزی) مائی تھالوجی ، ( عموماً ترکیب میں مستعمل ) ۔
لیکن گستاخی معاف جتنی باتیں آپ نے کہیں اساطیر الاولین ہیں ۔
( ۱۸۸۸ ، ابن الوقت ، ۳۲۷ ).
جب قرآن نازل ہوا تو اس پر بھی کافروں نے یہی اعتراض کیا تھا کہ یہ اساطیر اولین ہے ۔
( ۱۹۴۳ ، مضامین عبدالماجد دریا بادی ، ۳۱ ).
[ اساطیر + ع : ال (رک) + اول (رک) + ین ، لا حقۂ جمع / ف : کس اضا + ع : اول (رک) + ین ، لاحقۂ جمع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .