۱. سامنے آنے والا ، آگے آنے والا ، آیندہ (فرہنگ آصفیہ) ۔ (ii) (کنایۃً) آگے بڑھنے والا ، نمایاں ، ممتاز (قدیم)
نہ کر تعریف مجنوں کی کہ الماضی ولا یذکر
ہمارا عشق مستقبل ہوا ہے کارسازی میں
(۱۵۶۴ ، حسن شوقی ، د ، ۱۶۰)
۲۔ صاحب اقبال، اقبال مند ، بلند اقبال ، خوش قسمت ۔
بعض مقبول اورمستقبل بندوں نے جہاد کا بھی ثواب لیا ۔
(۱۸۸۳ ، دربار اکبری ، ۳۵۴)
[ ع : (ق ب ل) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .