کسی بزرگ نے کہا حکیم صاحب ! آپ کو ابھی علالت کی شکایت فرماتے تھے حکیم صاحب تو بغلیں جھانکنے لگے۔
(۱۸۸۰، آب حیا ، ۵۴۹)
ایک ہی سوال میں بغلیں جھانکنے لگا چھکے چھوٹ گئے اور زرد پڑگیا۔
(۱۹۳۶، راشد الخیری حیات صالحہ ۲۱)
سامنے غیروں کے اتنا نہ پڑھ اے دست ہوس
بغلیں جھانکے نہ کہیں شرم سے جوابن ان کا
تھے ہم بغل عدو سے اس وقت یہ نہ سوجھی
سن کرپتے کی ہم سے اب بغلیں جھانکتے ہو
ہندوستان کا آدمی کیسا ہی جغرافیہ داں ہو ، ان سماء کو سن کر بغلیں جھانکنے لگتا ہے .
(۱۸۷۵ ، مقالات حالی ، ۲ : ۱۳۷)
یہ عمل تو ایسے ایسے معرکوں میں کام آتا ہے کہ جہاں آپ تو آپ ، آپ کے فرشتے بھی بغلیں جھانکنے لگیں
(۱۹۳۸ ، بحر نبسم ، ۲۲۰)
اسد نام دار بڑے کر ونر سے ایک پہلوان سے لڑ رہے ہیں مگر اس کو دنگ کر دیا ہے گھبرا رہا ہے ، بغلیں جھانکتا ہے.
(۱۸۹۲ ، طلسم ہوش ربا ، ۶ : ۶۵)