بلندی و پستی ، اونچ نیچ ؛ (مجازاً) آسانی و دشواری .
بولیا اس کوں اے بد زباں پُر فریب
نہیں خوب جانتا فراز و نشیب
(۱۶۴۹ ، خاورنامہ ، ۱۹۴)
طلب ہے راست تو منزل پہ جا کے دم لیں گے
ہزار راہ میں حائل سہی فراز و نشیب
(۱۹۴۲ ، سنگ و خشت ، ۶۸)
[فراز + و (حرفِ عطف) + نشیب (رک)]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .