نقاش سے کہو مرا سادہ مزاج ہے
تصویر میں بھی نوک پلک چاہتا نہیں
سچ تو یہ ہے کہ تری نوک پلک کا رشتہ
آخر کار ترے حسن خداداد سے ہے
یہاں کا ٹائپ بے انتہا عمدہ ہے ۔۔۔۔۔ بیروت و ہالینڈ کے حروف میں بھی یہ نوک پلک نہیں ۔
(۱۸۹۲ ، مکاتیب شبلی ، ۱ : ۴)
۔ معلم کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ مطالعے کا مستقل ذوق رکھتا ہو ۔۔۔۔۔ لکھنے میں املا کی صحت ، حروف کی نوک پلک ، جوڑ ، شوشہ ، مرکز اور نقاط کے صحیح استعمال کا ہر قدم پر لحاظ رکھتا ہو
۔ (۱۹۶۲ ، تدریس اردو ، ۱۲۳)
اس میں نستعلیق ٹائپ کی نوک پلک نہیں تھی
(۱۹۸۳ ، چند خاکے ، ۱۱۶) ۔
۔ فیض کے یہاں انگریزی ادب کا اثر ان کے اسلوب میں ظاہر ہوتا ہے جس میں فارسی کی تراکیب ، کلاسیکی اردو ادب کی نوک پلک اور انگریزی طرز کے استعارے ملتے ہیں
۔ (۱۹۸۸ ، غالب ، کراچی ، جولائی ۱۹۸۷ تا جون ۱۹۸۸ ، ۸۵)