موزونیت حاصل ہونا ، دیکھنے میں موزوں ، خوبصورت اور دیدہ زیب ہونا ، تصویر کا بہت موزوں اور مناسب ہونا
کھب کے آنکھوں میں چبھی جاتی ہے دل میں ظالم
تیری تصویر نے کیا نوک پلک پائی ہے
(۱۹۱۰ ، تاج سخن ، ۲۴۴)
کھپ گئی آنکھوں میں کیا نوک پلک پائی ہے
تیری تصویر میں بھی حسن کا عالم ہے وہی
(۱۹۳۶ ، شعاع مہر ، ناراین پرشاد ورما ، ۱۲۰) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .