واسطہ دینا ، کسی کے نام کی قسم کھا کر کہنا ، فریاد کرتے وقت بیچ میں ڈالنا ، شفیع ٹھہرانا ؛ دہائی دینا ۔
پیری کے عیب بن کے پھر آئے ادھر سے سب
جتنے دیے بتوں کو جوانی کے واسطے
(۱۸۷۳ ، کلیات منیر شکوہ آبادی ، ۳ : ۴۱۷) ۔
اس نے نصیرہ کو اس کے گھر جا کر ہزاروں واسطے دیئے مگر نصیرہ نے اس سربستہ راز سے پردہ نہ اٹھانا تھا نہ اٹھایا ۔
(۱۹۸۸ ، بھاگا ہوا غلام ، ۱۱۵) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .