اَینْٹ
اُلْبَحْر
(ضم ٹ ، غم ا ، سک ل ، فت مج ب ، سک ح)
امث
جو جاہل علم کا مدعی ہو اس کا مذاق اڑانے کے لیے ایک مفروضہ کتاب کا نام جسے اس جاہل کا ذریعہ علم فرض کرتے ہیں (ظریف اور نقال امیروں اور بادشاہوں کی صحبتوں میں عالموں کا سوانگ بھر کر جاتے تھے اور جزدانوں میں لپٹی ہوئی اینٹیں ان کے ساتھ ہوتی تھیں جو دیکھنے میں کتاب معلوم ہوتی تھیں ).
کندہ ناتراش چھوٹو اور جاہل مطلق رحیمن نے نہیں معلوم کون سی اینٹ البحر میں سے یہ سبق یاد کیا تھا.
(۱۹۳۴ء عزمی (سرفرازحسین )، انجام ِ عیش ، ۹)
[اینٹ + ع : ال (ا)(رک )+ بحر (رک)]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .