۲. رشتے درجے مرتبے وغیرہ کے اعتبار سے بڑا ، مربی ، سرپرست.
فرماتی تھیں یہ دختر خاتون کائنات
تم دونوں کے بزرگ ہو یہ کون سی ہے بات
( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۱ : ۱۷۱ )
بزرگوں کا کام معاف کرنا ہے
( ۱۹۳۶ ، گرداب حیات ، ۱۰ )
۳. شریف ، سنجیدہ ، عالی ظرف (اکثر ترکیب میں).
دمنہ بزرگ منش . . . تھا.
( ۱۸۳۸ ، بستان حکمت ، ۶۴ )
میں . . . جناب ملا محمد باقر اصفہانی سے ملا . . . نہایت بزرگ خصلت آدمی ہیں.
( ۱۹۱۲ ، روزنامچۂ سیاحت ، ۷۹ )
۴. خدا رسیدہ ، خدا شناس ، عارف ، ولی.
ایک بزرگ نے کہا کہ سب سے بہتر یہ دوا ہے کہ محتاجوں کو کچھ خیرات کرو.
( ۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۱۴۵ )
بڑھیا مفتی صاحب کو بزرگ نمازی پرہیز گار سمجھ کر فرزانہ کے نکاح کا معاملہ ان کے سپرد کردیتی ہے.
( ۱۹۲۹ ، تمغۂ شیطانی ، ۸۳ )
۵. مقدس ، قابل احترام ( جگہ وغیرہ)
لڑکے کو گھوڑے پو چڑھاتے دیسی اور انگریزی باجا بجاتے کسی بزرگ مقام پر لے جاتے ہیں
( ۱۹۰۵ ، رسوم دہلی ، سید احمد ۷۳ ).
۶. جسامت میں بڑا (گاہے ترکیب میں مستعمل).
تن شیر تھا گاو سے بھی بزرگ
مگر سہم کر ہوگیا مثل گرگ
( ۱۸۳۴ ، مثنوی ناسخ ، ۵۷ )
راوی کا بیان ہے کہ طفیل بزرگ شکم آدمی تھے.
( ۱۹۰۶ ، الحقوق و الفرائض ، ۳ : ۱۶۶ )
۷. اہم ، عظیم الشان ، عجیب و غریب ( چیز یا شخص )
کرسعی بھی بلیغ جو مطلب بزرگ ہو
زینہ دراز چاہیے بام بلند کا
( ۱۸۸۰ ، دیوان اسیر ، ۳ : ۶۶ )
وہی پیران کہن سال اپنے ملک کی خدمات بزرگ بجا لائے ہیں جنہوں نے جوانوں کی ہمت افزائی کی ہے.
( ۱۹۰۷ ، کرزن نامہ ، ۶ )
۸. (شخص غائب کے لئے تعظیماً یا تحقیراً) حضرت ، صاحب ، بزرگوار.
آپ سمجھ گئے ہونگے کہ یہ بزرگ کون ہیں.
( ۱۹۲۸ ، خطوط محمد علی ، ۱۸۸ )
۹. موسیقی کے بارہ مقامات (جو آسمان کے بارہ برجوں کے لحاظ سے مقرر کیے گئے ہیں) میں سے ایک مقام.
بارہ مقامات کے نام یہ ہیں اول راست دوسرا اصفہاں . . . پانچواں بزرگ.
( ۱۸۴۵ ، مطلع العلوم (ترجمہ) ، ۳۴۳ )
بزرگ کا پہلا شعبہ ہمایوں ہے اور دوسرا نہفت.
( ۱۹۱۶ ، ہندوستان کی موسیقی ، شرر ، ۱۵ )
۱۰. اسلاف ، پرکھے
بزرگ کہہ گئے ہیں کہ جو کئی ہر ایک سے آشنا ہو تو اس کی آشنائی کوں اعتبار نہیں ہے.
( ۱۸۴۶ ، قصۂ مہر افروز و دلبر ، ۱۲۵ )
[ ف ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .