۱. وہ جس پر مین٘ھ پڑچکا ہو ، جیسے : کشت باراں دیدہ.
(نور اللغات ، ۱ : ۵۲۷).
۲. تجربہ کار ، کارآزمودہ (گا ہے ”گرگ“ کے ساتھ مستعمل).
ہم نوجوان وہ صد باراں دیدہ سنجیدہ و فہمیدہ پیر کہن.
(۱۸۵۹ ، سروش سخن ، ۵).
الفاروق کا لکھنے والا سال خوردہ اور باراں دیدہ معلوم ہوتا ہے.
(۱۹۱۹، مہدی ، مکاتیب مہدی ، ۴۰).
[ باراں + ف : دیدہ ، دیدن (= دیکھنا) سے ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .