حَشَرات
خورْ پَودے
(--- و مج، نیز معد ، سک ر، و لین)
امذ
(نباتیات) وہ پودے جو اپنے رن٘گ و رُوپ اور شہد کی بدولت کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتے ہیں اور اپنے غدود کی باضم رطوبتوں کی مدد سے انھیں قابل ہضم بنا کر جذب کرلیتے ہیں ان پودوں میں سب سے مشہورِ پِچر پلان٘ٹ (Pitcher Plant) ہے جو چھوٹا سا صراحی نُما پتّوں والا پودا ہے.
حشرات خور پودے... کچھ عرصہ پہلے ایسے بہت سے پودوں کی کہانیاں مشہور تھیں جو افریقہ کے گھنے جنگلات سے منسوب کیے جاتے تھے.
(۱۹۸۵، حیاتیات، ۱۵۲).
[ حشرات + ف : خور، خوردن = کھانا + پودے (پودا (رک) کی جمع ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .