حلیه جو رجسٹروں میں درج ہو ، ملازموں کے خال و خط جو دفتر میں لکھے جائیں.
آدمی کا خط و خال جیسے ہندوستانی سرکاروں میں چہرہ اور سرکار کمپنی انگریز بہادر کی کچہری میں حلیه کہتے ہیں .
( ۱۸۶۳ ، انشائے بہاریے خزاں ، ۷۶ ) .
جن ملاز مین کی موروثی کے متعلق چہرہ و اسم نویسی دستیاب نه ہو وہ فوجی ملاز مین واقف کا کی شہادت حلفی سے . . . اجرائی ہو سکتی ہے.
( ۱۹۰۱ ، ارکان اربعه ، ۴ ) .
محکمه جات . . . فوج . . . بخشی خانه ، چہرہ ، کمیدان ، حوالدار ، پیادہ ، سوار ، رسالدار .
(۱۹۴۰ ، جائزہ زبان اردو ، ۴۲ ) .
۳. نفری ، گنتی .
جو چہروں کی کی اس نے سب وا گرفت
کہا فوج ہے بست ہزار اور ہفت
(۱۷۹۴ ، جنگ نامه دو جوڑا ، ۵۴ ) .
۴. لفظ کے حروف کے اعراب کا اندارج تاکه صحیح پڑھا جا سکے .
ہر ہر لفظ کی صحیح اعراب و تشکیل ، تلفظ با حروف(چہرہ) . . . وغیرہ کا بیان . . . تصریح کے ساتھ کیا گیا ہے.
( ۱۹۳۵، نغمۂ عنادل ، پشت سا ورق ) .
۵. مصنوعی نقشه روپ ، شکل .
سجا لائے اُس وقت ہو لی کا سا نگ
تو جھرمٹ تھا چہروں کا بھرتے تھے سا نگ
( ۱۷۹۴ ، جنگ نامہ دو جوڑا، ۶۹ ) .
۶. فرد ، شخص ؛ کردار ؛ اداکار.
پاکستانی فلموں میں قا بل دید چہرے گنتی کے ہوتے ہیں . . . اس دس کروڑ لوگوں کے ملک میں ہمیں اور چہرے کیوں نہیں ملتے .
( ۱۹۶۷ ، اخبار جہاں ، کراچی، ۱۹ جولائی، ۴۶ ) .
تلا ش ہے کئی چہروں کی کارواں میں مجھے
اس انتظار میں ہوں کم ذرا غبار تو ہو
( ۱۹۷۹، زخم ہنر ، ۱۲۷ ) .
۷. تمہید، ابتدا ، آغاز ، (مرثیے کےلیے مخصوص) .
مرثیے کے حصوں میں جہاں رزم کی تیاری . . . اور آغاز کے بند بھی ضروری ہیں جو بڑے زور کے ہوتے ہیں ان کو چہرہ کہتے ہیں .
( ۱۹۰۸ ، مقامات ناصری ، ۶۷۱ ) .
مرثیہ کے ضمنی مضامین میں مرثیوں کا چہرہ ہے یعنی ابتدا کسی مناسب مضمون سے کرنا.
( ۱۹۵۸، شاد کی کہانی شاد کی زبانی ، ۱۵۵ ) .
۸. دیوار یا عمارت کا بیرونی رُخ .
اس دالان کا چہرہ چھجا بمعه منڈیلی اور ٹوڑے سب ہیروں کے ہیں .
( ۱۷۴۶ ، قصه مہر افروز و دلبر ، ۱۸۹ ) .
حد شمالی میں اس احاطه کے ایک دالان ہے که جس کا چہرہ اندر احاطه دربار میں ہے .
( ۱۸۶۴ ، تحقیقا ت چشتی، ۱۱۸۵ ) .
چہرہ اور ته کے آڑے رخ کی اینٹوں یا پتھروں کی سطحات کو اطراف کہتے ہیں .
( ۱۹۴۸، رساله رڑکی چنائی ، ۱ : ۲ ) .
۹. (تصّوف) واحدیت کی تجلّی .
( مصباح التعرف، ۹۸ ) .
۱۰. گھنٹے یا گھڑی کا وقت بتا نے والا نقشه جس پر گھنٹے، منٹ اور سکنڈ کے نشان بنے ہوتے ہیں اور سوئیاں گھومتی ہیں ، ڈائل .
( ا پ و ، ۱ :۱۶۶ ) .
۱۱. سر ، گردن اور شانوں تک کا حصه یا تصویر، حلیه .
( ا پ و، ۴ :۱۷۱ ) .
۱۲. شکاری پرندے کو شکا ر کیے ہوئے پرند کا خون چکھانے کا عمل .
جو جانور مارے اوس کے خوں سے آبدارہ تر کر کے کھلاوے اس تر کیب کو چہرہ کہتے ہیں .
( ۱۸۸۳ ، صید گاہ شوکتی ، ۹۵ ) .
۱۳. سکّے کی تصویر والا رُخ .
میں ٹاس کرتا ہوں اگر چہرہ آیا تو سینما چلیں گے .
( ۱۹۴۸ ، پرواز، ۲۴ ) .
[ ف ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .