۱. من٘ھ پر نور اور رونق آجانا، صورت سے صحت کے آثار نمایاں ہونا، چہرہ کِھل جانا ، شکل سے خوشی ظاہر ہونا.
چہرہ ہو جاتا ہے میرا اوس کے آتے ہی بحال
آنس ہے رنگ پر یدہ کو بھی اوس صیاد سے
( ۱۸۱۶، دیوان ناسخ ، ا : ۱۱۹ ) .
۲. معطل ہو کر پھر جگه ملنا ، ملازمت کا بدستور سابق ہو جانا ، ملازم کے نام کا دوبارہ درج ہو جانا.
لکھا ہے عاشقوں میں اپنے تو نے جس کا نا م
پھر اس کا چہرہ نہیں عمر بھر بحال ہوا
( ۱۸۴۶ ، آتش ، ک ،۵۷ ) .
دگر گوں عشق حسن یا ر سے رنگ عالم کا
کو ئی چہرہ بحال اب ہم جو سنتے ہیں تو دفتر میں
( ۱۹۰۱ ، راقم ، عقد ثریا ، ۱۱۹ ) .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .