چُوڑی (چُوڑیاں) ٹھنڈی کرنا(رک) کالازم، کسی صدمے یا ضرب سے چوڑیوںکا ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا.
میں نے ہاتھا پائی جب کی سرد مہری سے کہا
گرم جوشی سے ہوئیں ٹھنڈی ہماری چوڑیاں
(۱۸۴۷، کلیات منیر، ۱: ۱۷۰).
مدنیکا کی نازک نازک کلائی بل پہ بل کھانے لگی اورکئی چوڑیاں ٹھنڈی ہوگئیں.
(۱۹۲۹، ناٹک کتھا، ۴۷).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .