( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. َمَوزُونِیَّت

    ۱۔ نظم یا موزوں کرنے کی صلاحیت ، موزوں طبع ہونا ۔
    ۲۔ حسب حال ہونا ، موزوں ہونا ، درستی ، مناسبت ، قابل عمل ہونا ۔
     

  2. َمَوزُونِیَّت طبع

    رک : موزونیِ طبع ۔
     

  3. موزَہ

    ۱۔ پاؤں میں پہننے کی (سوتی ، ریشمی ، اونی) جراب ۔
    ۲۔ رک : موزئہ آہنی نیز جوتا جو ٹخنے تک اونچا ہو ، انگریزی جوتا ۔
    ۳۔ چمڑے کی جراب ؛ دستانہ
    ۴۔ (سالوتری) گھوڑے کے سُم اور ٹخنے کا درمیانی حصہ ۔
    ۵۔ ٹخنے اور پنڈلی کے بیچ کا حصہ ۔
     

  4. موزَہ آہنَی

    ٹخنوں سے اونچا لوہے کا جوتا جو سپاہی پہنا کرتے تھے ۔
     

  5. موزَہ بَند

    امذ ۔ چمڑے کے تسموں کا موزہ (جو شاہ انگلستان رچرڈ اول نے تیسری صلیبی جنگ میں اپنے سرداروں کے گھٹنوں پر بندھوا دیے تھے تا کہ غیرممالک کے محاصرین سے تمیز کیے جاسکیں) نیز (شاہ انگلستان ایڈورڈ سوم کے زمانے میں) شریف ترین طبقے کا نشانِ خصوصی (انگ : Garter) ۔
     

  6. موزَہ ساز

    چمڑے کی جرابیں بنانے والا ؛ جوتے بنانے والا ، موچی
     

  7. موزَہ کا گھاؤ ِبیوی جانے یا پاؤں

    رک : موزے کا گھاؤ الخ ، اپنی تکلیف کو انسان خود اچھی طرح سمجھتا ہے ۔
     

  8. موزَہ گِیر

    (گھڑ سواری) اپنے سوار کی ٹانگ پر کاٹنے والا ؛ وہ گھوڑا جو اپنے سوار کی ٹانگ کو کاٹے یا موزے کو من￿ھ مارے ۔
     

  9. موزے

    موزہ (رک) کی جمع نیز مغیرہ حالت ؛ تراکیب میں مستعمل ۔
     

  10. موزے چَڑھانا

    موزے پہننا ، جرابیں پہننا ۔