( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸       >
  1. سال ِ فَصْلی

    فصلَوں کے اعتبار سے حِساب کیا جانے والا ، شمسی سال اسے پندی سال بھی کہتے ہیں ، مہینوں کے نام درج ذیل : بیساکھ ، جیٹھ ، اساڑھ ، ساون ، بھادوں ، کنوار ، کاتک ، اگھن ، پوس ، ماگھ ، پھاگن ، چیت.
     

  2. سال ِ قَمَری

    ہجرِی سال ، چان٘د کی حرکت سے اس کا حِساب کیا جاتا ہے یہ ۳۵۴ دن آٹھ گھنٹے اور پنتالیس منٹ کا ہوتا ہے
     

  3. سال ِ کَبِیسَہ

    لوند کا برس ، وہ تیرہ مہینوں کا برس جو تین سال کے بعد آتا ہے.
     

  4. سال ِ کَوکَبی

    وہ عَرصہ جب سُورج کسی سیّارے کے سیارے کے قریب سے نکل کر دوبارہ اسی جگہ پہن٘چے.
     

  5. سال گِرَہ

    کس شخص کی عمر ( یا واقعے ) کی ہر نئے سال کی تاریخی اوراس کا جشن (ہر ایک کلاوے میں یادداشت کے طور پر گرہ لگا دی جانی تھی).
     

  6. سال گِرَہ مَنانا

    جنم دن منانا ، یوم پیدائش کا جشن منانا ، یومِ ولادت کے موقع پر خوشی کرنا.
     

  7. سال ِ گُزَشْتَہ

    گُزرا ہوا سال ، پچھلا سال.
     

  8. سال ِ مالی

    جس کے تمام ہونے پر کسی ادارے یا محکمے کے حسابات کی تکمیل کی جائے ، مالگزاری کا سال اسے سالِ حسابی بھی کہتے ہیں.
     

  9. سال نامَہ

    ۱. سال بھر کا حال ، پورے سال کی رُوئداد.
    ۲. کسی جریدے کا سال بہ سال شائع ہونے والا وہ خصوصی شمارہ یا مخصوص نمبر جو عام شماروں کی بہ نسبت ضخیم ہو اور خاص اہتمام سے نکالا جائے.
     

  10. سال ِ نَو

    جنتری کی رُو سے ایک سال کے ختم پر شروع ہونے والا تازہ یا اگلا سال ، نیا سال.