( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۳۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. چین

    ۱. سونے چان٘دی یا کسی دوسری دھات کی بہت چھوٹے حلقوں سے بنائی ہوئی زنجیر ( جو عموماً جیبی گھڑیوں یا زیورات میں لگائی جاتی ہے ) .
    ۲. لوہے یا کسی اور دھات کے بنے ہوئے حلقوں کا سلسلہ (جو کسی چیز کو بان٘دھنے یا کسی اور مقصد کی لیے استعمال ہوتا ہے) ، زنجیر .
    ۳. کن٘گورے دار بیل جو دوپٹوں وغیرہ پر ٹان٘کی جاتی ہے.
    ۴. زنجیر .
     

  2. چین پَٹَّہ

    کمر میں بان٘دھنے کی زنجیر .
     

  3. چین پَٹّی

    پیر میں پہننے کا ایک زیور .
     

  4. چین

    رک : چیں
     

  5. چین

    ایسی زمین جس پار محصول نہ لگایا جائے .
     

  6. چَِینا

    ۱. کن٘گنی کی قسم سے ایک غلہ جس کی روٹی بنا کر اور چاولوں کی طرح پکا کر کھاتے ہیں ، کودون ، ارزن .
    ۲. ایک طرح کی گھان٘س جو گرمی کے موسم میں چارے کے لیے بوئی جاتی ہے .
     

  7. چَِینا کَنگَنی

    ارزن ، مشہور غلّہ ہے
     

  8. چِینا

    ۱. مگسی رن٘گ کا گھوڑا ، دودیا رن٘گت کا گھوڑا جس پر سرخ یا سیاہ چتیاں ہوں .
    ۲. ایک طرح کا سفید کبوتر یا مرغ جس کے جسم پر سرخ یا سیاہ چتیاں ہوتی ہیں .
     

  9. چِینا مُرْغی

    تیتری مرغی ، تیتر کے جسم سے مشابہ مرغی جو چیتلی اور سفید بھی ہوتی ہے
     

  10. چِینا

    ملک چین سے متعلق و منسوب باشندہ یا چیز