( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
آخِرَت
وہ عالم جہاں قیامت کے بعد دنیاوی اعمال کا حساب کتاب ہو گا اور جزا سزا ملے گی ، جزا و سزا کا دن ، روز قیامت عقبیٰ.
آخِرَت
وہ عالم جہاں قیامت کے بعد دنیاوی اعمال کا حساب کتاب ہو گا اور جزا سزا ملے گی ، جزا و سزا کا دن ، روز قیامت عقبیٰ.
آخِرَت بِگاڑْنا
دنیا میں ایسے کام کرنا جن کی سزا روز قیامت بھگتنا پڑے ، برے کام کرنا.
آخِرَت بِگَڑْنا
آکرت بگاڑنا (رک) کی لازم.
آخِرَت بَنانا
ایسے نیک کام کرنا جن کا صلہ روز قیامت اچھا ملے.
آخِرَت بَنْنا
آخرت بنانا (رک) کا لازم.
آخِرَت سَنوارنا
رک : آخرت بنانا.
آخِرَت سَنوَرْنا
رک : آخرت بننا.
آخِرَت کا بَھلا
روز قیامت عذاب سے نجات ، گناہوں کی بخشش.
آخِرَت کا زادِ راہ
نیک اعمال ، بندوں کی امداد اور اللہ تعالیٰ کی عبادت.
۱
۲
>