( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. آخِری / آخْری

    ۱. (سلسلے میں ) اخیر کا ، سب سے بعید کا ، انہائی ، اختامی ، خاتمے کا.
    ۲. قطعی ، مختتم ، دو ٹوک جیسے : آخری بات کہہ دو کتنے تک لینا ہے.
     

  2. آخِری / آخْری بَہار

    ۱. بہار کا آخری زمانہ ؛ عمر کا آخری حصہ.
    ۲. ہر چیز کے حسن و رونق یا لطف کا زوال.
    ۳. اخیر فصل ، اخیر موسم.
     

  3. آخِری / آخْری پوشاک

    کفن.
     

  4. آخِری / آخْری جُمْعَہ

    ماہ رمضان المبارک کے آخری ہفتے کا وہ جمعہ جس کے بعد عید سے پہلے کوئی جمعہ نہ ہو.
     

  5. آخِری / آخْری چار شَنبَہ

    ماہ صفرختتام سے پہلے کا بدھ ( اس دن اکثر مسلمان خوشی یا تہوار مناتے ہیں. کہا جاتا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں صلعم اس دن بیماری سے صحت باب ہو کر باہر تشریف لائے تھے ).
     

  6. آخِری / آخْری چار شَنبَہ کَرنا

    گھر کے برتن بھانڈے پھوڑنا ، دند مچانا ، گھر کی چبز بست اٹھا اٹھا کر پھیکنا.
     

  7. آخِری / آخْری دَور

    ۱. (کسی چیز کا) اخیر عہد ، اخیر زمانہ.
    ۲. (کسی محفل وغیرہ میں شراب کی آخری تقسیم ، آخری دفعہ کا دور).
     

  8. آخِری / آخْری دَم

    نزع کا وقت.
     

  9. آخِری / آخْری دِیدار

    مرتے وقت یا جدائی سے پہلے صورت دیکھنا.
     

  10. آخِری / آخْری رَدّا

    دیوار کی سب سے بعد کی چنائی جس پر پختگی کے لیے بلاسٹر وغیرہ کیا جاتا ہے ، ( مجازاً) تکمیلی اقدام.