( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۷ نتائج (۰سیکنڈ )
آخور / آخوِر
۱. گھوڑے کے پانی پینے کی جگہ ، چوپاے کو گھاس دانہ یا سانی دیے جاتے کی جگہ ، اصطبل ، تھان ، چراغاہ ، عموماً ترکیبات میں مستعمل ، جیسے میر آخور ، آخور سالار (رک).
۲. گھوڑے کا چارا.
۳. گھوڑے کے تھان پر بکھری اور روندی ہوئی گھاس جو اس کے کھاے سے بچے اور متالی وغیرہ ملنے سے خراب ہو جائے ، کوڑا کرکٹ.
۴. (مجازاً) بچی کچی سڑی بسی گندی کھانے کی چیز یا مشروب کی گاد وغیرہ.
آخور / آخوِر
نکّما ، ناکارہ ، بے مصرف ، ردی.
آخور / آخوِر بیگی
صطبل کا داروغہ ، میر آخوِر (رک).
آخور / آخوِر بیگی
اصطبل کا داروغہ ، میر اَخوِر (رک).
آخور / آخوِر سالار
طویلے کا افسر ، داروغۂ اصطبول ، گھوڑوں کی چراگاہ کا نگراں ، میر آخوِر (رک).
آخور / آخوِر کی بَھرْتی
نکمی نا کارہ ناقص حقیر چیز یا شخص وغیرہ ، نکمے اور نالائق آدمیوں یا چیزوں کی کثرت.
آخور / آخوِر گَھرْ
کوڑا کرکٹ اور فضلہ وغیرہ ڈالے جانی کی جگہ ، گھورا.