( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۳ نتائج (۰سیکنڈ )
آدْمی
۱. قوت گویائی رکھنے والا حیوان ، انسان ، بشر ، ابن آدم ( جو ایک نظریے کے مطابق نوع حیوان سے ارتقا پاکر وجودمین آیا اور اعلیٰ ذہنی ساخت رکھتا ہے).
۲. (i) وہ شخص جو نسلاً انسان ہو مگر اعلیٰ اخلاق انسانی سے متصف نہ ہو.
(ii) عمدہ اخلاق و صفات سے متصف شخص ، مہذب شائستہ اور صاحب فہیم انسان.
۳ .(i) نوکر ، چاکر ، خادم.
(ii) قاصد ، پیغامبر.
(iii) معتمد علیہ ، وہ رفیق جس پر بھروسا ہو ، بھروسے کا شخص.
۴. خاوند ، شوہر ؛ آشنا.
۵. لوگ ، خلقت ، عوام .
۶. بالغ ، جوان.

آدْمی اَپنے مَطْلَب کے لِیے پَہاڑ کے کَنکَر ڈھوتا ہے
انسان اپنی غرض کے لیے ہر قسم کی تکلیفیں برداشت کرتا ہے.
آدْمی اَپْنے مَطْلَب مین اَندھا ہوتا ہے
آدمی کو اپنی غرض حاصل کرنے میں بوے بھلے کی تمیز نہیں رہتی.
آدْمی اَن کا کِیڑا ہے
انسان بغیر غذا کھائے زندہ نہیں رہ سکتا ، انسانی زندگی کا دار و مدار غذا پر ہے.
آدْمی آدْمی اَنْتَر کوئی ہِیرا کوئی پَتَّھر / کَنکَر
سب انسان ایک جیسے نہیں کوئی اچھا ہے تو کوئی برا ، برے بھلے سبھی قسم کے انسان ہیں.
آدْمی بَنانا
۱. انسانی شکل دینا ، آدمی کی جون میں لانا.
۳. ( کاغذ وغیرہ سے ) انسانی پیکر بنانا.
۲. انسانی اخلاق سکھانا، مہذب اور شائستہ بنانا.
۴. آدمی کی حالت ہیئت درست کرنا ، آدمی کا حلیہ ٹھیک کرنا.
آدْمی بَنْنا
۱. انسان کی شکل صورت اختیار کرنا.
۲. اپنے میں انسانی صفات و اخلاق پیدا کرنا ، شائستہ اور مہذب ہونا.
۳. مال و دولت و ثروت میں ترقی کرنا.
۴. وحشت ترک کرن ا، بدحواس نہ ہونا (بیشتر امر حاضر کی صورت میں مستعمل).
آدْمی پانی کا بُلْبُلا ہے
زندگی ناپائدار ہے.
آدْمی پَرْآدَمی گِرنا
بہت بھیڑ ہونا ، ازدحام ہونا ، ہجوم ہونا.
۱
۲
۳
۴
۵
>