( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. آفْتاب

    ۱. ایک روشن گولا جو ہر صبح آسمان پر مشرق سے نکلتا اور شام کو مغرب میں ڈوبتا دکھائی دیتا ہے ، نظام شمسی کا مرکزی کرہ ، سورج.
    ۲. سورج کی روشنی، دھوپ.
    ۳. شراب ، شراب کا پیالہ.
    ۴. گنجفے کے چھٹے رنگ کا پہلا پتا جس سے کھیل شروع ہوتا ہے، تاش کے کھیل میں حکم کا اکا .
    ۵. ( مجازاً) حسن و جمال یا عمدہ صفات میں مشہور، کامل، بلند مرتبہ ( شخص ).
    ۶. (مجازاً) حسین معشوق.
    ۷. (تصوف) تجلی روح جو سالک کے دل پر وارد ہو ، بعض کے نزدیک روح جو بدن میں مثل آفتاب ہے اور نفس بمنزلۂ ماہتاب
     
  2. آفْتاب

  3. آفْتاب ایک نیزے پَرْ آنا / رَہْنا / ہونا

    قیامت برپا ہونا ، حشر کے آثار ہونا (قیامت کے آثار میں سے ہے کہ سورج اس دن زمین سے سوا نیزے یا ایک نیزے کے فاصلے پر ہوگا ).
     
  4. آفْتاب آمَد دَلِیِل آفْتاب

    سورج کے وجود کے لیے دلیل کی حاجت نہیں، اُس کی روشنی خود ہی دلیل ہے؛ ایسی بات جس کے لیے دلیل کی ضرورت نہ ہو ، روشن اور واضح بات ہے.
     
  5. آفْتاب بَام

    رک: آفتابِ لبِ بام.
     
  6. آفْتاب بَرْ آمَدْ ہونا

    سورج نکلنا ، صبح ہونا .
     
  7. آفْتاب بَرسَرِ دِیوار

    رک: آفتاب لب بام .
     
  8. آفْتاب بَرَسْنا

    سخت دھوپ پڑنا
     
  9. آفْتاب بُلَنْد ہونا

    سورج کا اُفق سے اونچا ہونا.
     
  10. آفْتاب بَنانا

    عروج دینا .