( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
آہُو
بکری سے مشابہ نکیلے سیں٘گوں اور بڑی آن٘کھوں کا ایک صحرائی جانور، ہرن.
آہو
ایک آواز یا کلمہ جو اقرار اور ایجاب کے موقع پر مستعمل ؛ ہاں ، جی ہاں ؛ حسرت اور جوش کے اظہار کا کلمہ.
آہُو
بکری سے مشابہ نکیلے سیں٘گوں اور بڑی آن٘کھوں کا ایک صحرائی جانور، ہرن.
آہُو چَشْم
ہرن کی سی آنْکھوں والا، شوخ اور حسین آن٘کھوں والا (معشوق، محبوب).
آہُو خانَہ
وہ گھر یا احاطہ جس میں ہرن اور ان کے ساتھ دوسرے جانور اور پرند بھی رکھے جاتے ہیں.
آہُو شِکَم
جس کا پیٹ بہت سُتا ہوا ہو، عموماً گھوڑے کی صف میں مستعمل.
اسم کیفیت: آہو شکمی.
آہُو قَدَم
ہرن کی طرح دوڑنے والا، ہرن کی سی رفتار رکھنے والا.
اسم کیفیت: آہو قدمی
آہُو گِیر
۱. ہرن پکڑنے والا، ہرنوں کا شکاری.
۲. عیب جو، نکتہ چیں، حرف گیر.
اسمِ کیفیت: آہو گیری.
آہُو نِگاہ
ہرن کی سی چتون والا، ایسا شخص جس کی نگاہ میں ہرن کی سی وحشت ہو.
آہُو نُما
دیکھنے میں ہرن سے مشابہ.
۱
۲
۳
>