( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. اِنْتِقال

    ۱. موت ، وفات.
    ۲. (i) منتقلی ، جگہ بدلنا.
    (ii) ملکیت ، قبضے یا حق کی تبدیلی.
    (iii) ذہن یا حواس کی کسی نکے کی طرف توجہ ، ذہن کا منتقل ہونا.
    (iv) کسی کیفیت یا اثر کا ایک سے دوسرے میں (کلّاً یا جزواً) منتقل ہونا.
    (v) (نجوم) ستارے کا ایک برج سے دوسرے برج میں جانا.
    (vi) (الجبرا) مساوات میں سے کسی مقدار کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جانا.
    ۳. قلب ماہیت ، کایا پلٹ.
     

  2. اِنْتِقال

    ۱. موت ، وفات.
    ۲. (i) منتقلی ، جگہ بدلنا.
    (ii) ملکیت ، قبضے یا حق کی تبدیلی.
    (iii) ذہن یا حواس کی کسی نکے کی طرف توجہ ، ذہن کا منتقل ہونا.
    (iv) کسی کیفیت یا اثر کا ایک سے دوسرے میں (کلّاً یا جزواً) منتقل ہونا.
    (v) (نجوم) ستارے کا ایک برج سے دوسرے برج میں جانا.
    (vi) (الجبرا) مساوات میں سے کسی مقدار کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جانا.
    ۳. قلب ماہیت ، کایا پلٹ.
     

  3. اِنْتِقال جائِز

    ( قانون ) جائیداد کی وہ منتقلی جو قانوناً درست ہو.
     

  4. اِنْتِقال دائِمی

    (قانون ہمیشہ کے جائیداد کو کسی کے نام منتقل کر دینے کا عمل ).
     

  5. اِنْتِقال رِہْن

    (قانون) جائیداد مرہونہ کو اس شخص کے سپرد کر دینے کا عمل جس کے پاس وہ رہن کی گئی ہے.
     

  6. اِنْتِقال مَحْمُود

    (طب) مادے کا عضو شریف سے عضو خسیس کی طرف منتقل ہونا.
     

  7. اِنْتِقال نامَہ

    وہ دستاویز جو جائیداد کی منتقلی کے لیے لکھی جائے.
     

  8. اِنْتِقالی

    ۱. جائیداد وغیرہ منتقل کرنے کا عمل ، انتقال .
     

  9. اِنْتِقالی اِنْتِقالی

    انتقال نمبر ۲ و ۳ (رک) سے منسوب : وہ جائیداد وغیرہ جو منتقل کی جائے ، وہ مادے یا اثر جو منتقل ہو.
     

  10. اِنْتِقالی اِجْرا

    (قانون) ڈگری جاری ہونے کا وہ حکم جو مدیوں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جانے کے بعد دوسری جگہ ڈگری کی تعمیل کے لیے دیا جائے .