( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
اَندَر
۱۔ اندرونی حصے کی حد میں ، حد کے اندر ، بیچ ، بھیتر ، باہر کی ضد۔
۲۔ ( مدت معینہ کے ) دوران ، انقضاے مدت سے قبل۔
۳۔ حد میں ، دائرے میں۔
۴۔ دل ، من ، طبیعت۔
۵۔ میں ( عموماً کے ، وغیرہ کے ساتھ)۔
اَندَر
ضرب دے کر (ایک عدد کو دوسرے عدد میں ) ۔
اِنْدَر
( ہندو صنمیات ) دیوتاؤں کا راجا ( جس کے دربار میں پریاں ناچتی تھیں ) ؛ بارش کا دیوتا۔
۲۔ رعد ، گرج
۳۔ دائیں آنکھ کی پتلی ؛ روح انسانی ؛ چھبیسویں نچھتر میں ایک ستارہ۔
۴۔ وہ چند بنے ٹھنے اور آراستہ پیراستہ ٹھاکروں کو نہلانے والے آدمی جو انت چودس کے دن کسی پوتر کنویں کے باجے گاجے کے ساتھ چاندی کے آبخورے میں پانی لاکر ان کو نہلاتے ہیں (دہلی میں اس کا خاص میلا ہوتا ہے)
اَندَر
۱۔ اندرونی حصے کی حد میں ، حد کے اندر ، بیچ ، بھیتر ، باہر کی ضد۔
۲۔ ( مدت معینہ کے ) دوران ، انقضاے مدت سے قبل۔
۳۔ حد میں ، دائرے میں۔
۴۔ دل ، من ، طبیعت۔
۵۔ میں ( عموماً کے ، وغیرہ کے ساتھ)۔
اَندَر
ضرب دے کر (ایک عدد کو دوسرے عدد میں ) ۔
اَندَر اَندَر
۱۔ رک : اندر جس کی یہ تکرار ہے۔
۲۔ مدت گزرنے سے پہلے۔
اَندَر باہَر
اندرونی اور بیرونی ہر حصے میں ؛ چاروں طرف ، ہر جگہ۔
اَندَر چُھوت نہیں باہَر دُور دُور
بہت ریا کار ہیں
اَندَر خانَہ / خانے
(لفظاً) گھر میں ، (مراداً) چھپ کر ، پوشیدہ طور پر ، لوگوں کی نگاہوں سے بچ کر۔
اَندَر باہَر کا
دوست دشمن ، اپنا بیگانہ
۱
۲
۳
۴
۵
>