( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۶۰ نتائج (۰سیکنڈ )
باد
۱. وہ متحرک اور لطیف عنصر یا مرکب گیس جو کرۂ ارض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے، ہوا.
۲. گھوڑے کی ایک بیماری جس میں اس کے اعضا خشک ہوجاتے ہیں، جسم پر رگوں کا جال سا بن جاتا ہے اور بہت شور و غل مچاتا ہے.
۳. (قدیم) برباد.
۴. (مجازاً) گھوڑا
۵. صدمہ ، آسیب ، توڑ
باد
باد
۱. وہ متحرک اور لطیف عنصر یا مرکب گیس جو کرۂ ارض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے، ہوا.
۲. گھوڑے کی ایک بیماری جس میں اس کے اعضا خشک ہوجاتے ہیں، جسم پر رگوں کا جال سا بن جاتا ہے اور بہت شور و غل مچاتا ہے.
۳. (قدیم) برباد.
۴. (مجازاً) گھوڑا
۵. صدمہ ، آسیب ، توڑ
باد ْ اَنْگیز
بادی ، نفاخ ھس سے پیٹ میں ریاح پیدا ہوں.
باد ِ آبِسْتَنی
وہ ہوا جو درختوں اور زراعتوں کو بار دار کرے.
باد آوَر/آوَرْد
۱. ازغیبی دولت وغیرہ جو بلا توقع ہاتھ لگ جائے (عموماً گنج کے ساتھ مستعمل).
۲. خسرو پرویز (شاہ فارس) کے ایک خزانے کا نام (جس کے ہاتھ لگنے کی صورت یہ بتائی جاتی ہے کہ قیصر روم نے ایک خزانہ کشتیوں میں لدوا کر اپنے مقبوجات میں بھجوایا ، اتفاق سے باد مخالف نے کشتیوں کو خسرو پرویز کے لشکر میں پہن٘چا دیا ، خسرو پرویز نے اس پر قبضہ کرلیا اور باد آورد نام رکھا) (عموماً گنج کے ساتھ مستعمل).
۳. ایک گچھے دار کان٘ٹوں کا پودا جو پہاڑوں اور ریگستانوں میں اگتا ہے، جوا سا (عموماً دوا میں مستعمل).
۴. (موسیقی) ایک سر کا نام
۵. پنکھا
باد ْ آوَردْ سِپاہ
چھاتا بردار فوج
باد بان
۱. وہ پردہ جو ہوا بھرنے یا ہوا کا رخ بدلنے کے لیے کشتی یا جہاز پر لگاتے ہیں ، پال.
۲. ایک ظرف جس میں چراغ کو ہوا سے بچانے کے لیے رکھتے ہیں، فانوس
باد ْ بانِ اَخْضَر
(کنایۃً) آسمان
باد ْ بانی
بادبان کا ، بادبان سے منسوب.
۱
۲
۳
۴
۵
>