( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۴ نتائج (۰سیکنڈ )
بَرْتَن
۱. برتنے میں آنے والی چیز ، ( گھر کا ) ساز و سامان .
۲. باسن ، ظرف ، مٹی دھات جینی یا شیشے وغیرہ کا سامان جس میں پکاتے ، کھاتے ہیں .
بَرْتَن
۱. برتنے میں آنے والی چیز ، ( گھر کا ) ساز و سامان .
۲. باسن ، ظرف ، مٹی دھات جینی یا شیشے وغیرہ کا سامان جس میں پکاتے ، کھاتے ہیں .
بَرْتَن باسَن
برتن .
بَرْتَن بُجھانا
میلے اور بد قلعی برتن کو نکھارنے کے لیے تیزاب میں ڈالنا.
بَرْتَن بَڑھانا
کھانا کھا چکنے کے بعد دستر خوان روٹی سالن وغیرہ اٹھانا .
بَرْتَن بھانڈا
گھر کے برتن اور دوسری چھوٹی موٹی چیزیں ، گرہستی کا معمولی سامان .
بَرْتَن بھانڈا اَلَگْ کَرْلینا
ایک گھر کے لوگوں کا ٹکڑیوں میں بٹ کر اپنا اپنا کھانا پکانا اور معمولی سامان الگ الگ کر لینا .
بَرْتَن جَمانا
رک : برتن چننا .
بَرْتَن چُنْنا
برتنوں کو قرینے سے تلے اوپر رکھنا ؛ برتنوں کو سلیقے کے ساتھ دستر خوان یا میز پر ضرورت کے مطابق کھانا کھانے والوں کے سامنے رکھنا .
بَرْتَن سے بَرْتَن کَھَٹکْنا / کَھڑَکْنا
آپس میں تکرار ہونا .
۱
۲
>