( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۹ نتائج (۰سیکنڈ )
تارا
۱. ستارہ نجم ، کوکب .
۲. آن٘کھ کی پتلی ، مردمک چشم (عموماً آن٘کھ کا مضاف ہو کر مستعمل ہے) ، پیارا .
۳. وہ تارے جو دماغی صدمے یا کمزوری کے سبب یا بینائی میں فتور کی وہ سے آنکھ کے آگے نظر آتے ہیں (یہ لفظ اکثر بصورت جمع رائج ہے ) ترمرا .
۴. (فن کبوتر بازی) (مجازاً) کبوتر .
۵ . نچھتر جس سے منجم و ماہر نجوم سعد و نحس کا حساب اور زائچہ انسانی مرتب کرتے ہیں ، ستارا ، (مجازاً) قسمت تقدیر .
۶. (بطور صفت ) نہایت بلند یا نیچا ، نہایت فاصلے .

تارا اُتَرنا
تارے کا آسمان سے زمین پر آنا نیز مجازاً .
تارا بَرَس
ثوابت و بروج سے متعلق سال ، فلکی سال .
تارا پاتھ
(نجوم) ستاروں کی چال کا راستہ ، فلک پر تاروں کی گردش .
تارا پُلاؤ
وہ پلاؤ جو پسندے قیمہ انڈے اور دوسرے مصالحوں کے ساتھ متعارف طور پر پکایا جاتا ہے اس میں چاولوں کے ساتھ قیمے کی بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی گولیوں کی تہ جمائی جاتی ہے .
تارا ٹُوٹْنا
۱. رات کی تاریک فضا میں کسی روشن لکیر کا پیدا ہونا ، شہاب ثاقب کا فضا میں نمودار ہونا .
۲، کسی چھوٹی چیز کا شکستہ ہونا .
تارا جِھلْمِلانا
ستارے کا کبھی زیادہ کبھی کم کم چمکنا (برسات کے موسم میں ستاروں میں جو حرکت قبض و بسط کی نظر آتی ہے اس کو تارے جھلملانا کہتے ہیں ) (عموماً) جمع کے طور پر ) .
تارا چَمَکْنا
عروج ہونا ، طالع بلند ہونا ، ترقی ہونا .
تارا دِکھانا
۱. مسلمان عورتوں میں رسم ہے کہ زچہ کو چھٹی کے دن نیلا دھلا کو دلھن بناتے ہیں اورگود بھر کر چھلنی میں روشنی دیکھاتے ہیں ، اس موقع پر قرآن مجید اس کے سر پر رکھا جاتا ہے .
۲. کبوتر بازوں کی رسم ہے کہ وہ رات بھر اڑنے والے بلند پرواز کبوتر کو تاروں میں اڑنے سے مانوس کرنے کے لئے اس کے من٘ھ پر چھلنی رکھ کر تارے یا چراغ دیکھاتے ہیں .
۳، بد حواس کر دینا ، پریشان کرنا .
۱
۲
۳
>