( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
جَنگل
۱. وہ لمبا چوڑا میدان جہاں خود رو درخت گھاس اور جھاڑ جھن٘کار یا ریگستان ہو ، صحرا ، بن ، بیابان.
۲. آبادی سے دور جگہ جہاں کھیتی باڑی ہوتی ہو یا چوپائے چرتے ہوں ؛ ویرانہ ، ویران جگہ.
۳. غیر مزروعہ زمین ، بنجر زمین
۴. (مجازاً) بہتات ، افراط.
جَنْگَلی
(نباتیات) اسلنج بستانی سے چھوٹے اور مائل بسرخی پتوں کی زمین پر بچھی ہوئی شعبہ دار شاخوں کی ایک روئیدگی، (اس میں پھلیاں لگتی ہیں اور اندر باریک سیاہ بیج ہوتے ہیں۔ عموماً راستوں اور کوہ ہاے بے اشجار میں اگتی ہے۔ دواؤں میں مستعسل).
جَنگل
۱. وہ لمبا چوڑا میدان جہاں خود رو درخت گھاس اور جھاڑ جھن٘کار یا ریگستان ہو ، صحرا ، بن ، بیابان.
۲. آبادی سے دور جگہ جہاں کھیتی باڑی ہوتی ہو یا چوپائے چرتے ہوں ؛ ویرانہ ، ویران جگہ.
۳. غیر مزروعہ زمین ، بنجر زمین
۴. (مجازاً) بہتات ، افراط.
جَنگل آباد کَرْنا
مرجانا ، انتقال کرجانا.
جَنگل باڑی
ایک قسم کا کپڑا جس پر بیل بوٹے اور درخت وغیرہ بنے ہوتے ہیں.
جَنگل باز
(تیر اندازی) ایسی گرفت جس میں قبضہ کو تین ان٘گلیوں سے یعنی ان٘گوٹھے ، بیچ کی ان٘گلی اور چھن٘گلیا کے پاس ان٘گلی سے پکڑتے اور ہتیلی کو کمان کے قبضے سے علیحدہ رکھتے ہیں .
جَنگل باشی
جن٘گل میں رہنے والا ، ویرانے میں سکونت رکھنے والا .
جَنگل بُری
۱. جن٘گل کو کاٹ کر کھیتی کے لیے صاف کرنا
۲. وہ اراضی جو جن٘گل کاٹ کر کاشت کے لیے نکالی گئی ہو.
۳. لکڑی کاٹنے کا کام
جَنگل بَسانا
ویرانے کو آباد کرنا ، صحرا میں رہنا.
جَنگل پَکَڑْنا
جن٘گل کا راستہ لینا ، جن٘گل میں نکل جانا .
۱
۲
۳
۴
۵
>