( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۹۹۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. دَل

    ۱. (i) موٹائی ، حجم ، تہہ ، دبازت.
    (ii) زخم کی سُوجن یا اس کے چاروں طرف کا پھیلاؤ جو ورم کی وجہ سے سخت ہو جاتا ہے .
    ۲. (i) ہجوم ، انبوہ .
    ۲. (ii) گروہ ، جتھا ، فوج .
    ۳. پتّا ، برگ ، جیسے : تلسی دل .
    ۴. (قدیم) طبقہ .
    ۵. جنگلی چاول ؛ ڈھیر ، تودہ ؛ تعداد ؛ تباہی ، بربادی .
    ۶. (ٹھگی) وزن.
     

  2. دَل

     

  3. دَل

    دَلنا (رک) کا امر ، تراکیب میں مستعمل.
     

  4. دِل

    ۱. سینے کے اندر قدرے بائیں جانب ، اُلٹے پان سے مِلتی ہوئی شِکل کا اک عضو جس کی حرکت پر خون کی گردش کا مدار ہے ، یہ مُرَکُب ہے گوشت و عصب و لیف اور غشاء سخت سے اور سرچشمہ ہے حرارتِ غریزی اور روح حیوانی کا ، اسی کی حرکت کے بند ہونے سے موت واقع ہو جاتی ہے ، قلب.
    ۲. خاطر ، ضمیر ، باطن ، جی ، قلب.
    ۳. دھیان ، توجہ ، خیال .
    ۴. حوصلہ ، ہمّت ، جرأت ، شجاعت ، دلیری .
    ۵. احساس ، جذبات .
    ۶. ذہن ، دماغ ، تخیّل .
    ۷. درمیان ، وسط .
    ۸. سخاوت ، فیّاضی .
    ۹. مرضی ، خواہش ، رغبت .
    ۱۰. مزاج ، طبیعت .
    ۱۱. مرکز ، محور ، مرجع .
    ۱۲. (تصوَف) لطیفۂ ربانی اور روحانی کو کہتے ہیں اور اسی کو حقیقتِ انسانی بھی کہتے ہیں کہ جو مدرک اور عالم اور عاشق اور عارف اور مخاطب اور معاتب ہے جس شخص نے کہ دل کو پایا اس نے حق کو پایا اور بعض لوگ منظر باری بھی کہتے ہیں .
     

  5. دِل

     

  6. دل

     

  7. دِل

     

  8. دِل

     

  9. دِل

     

  10. دل