( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. دوسْت

    ۱. وہ شخص جس کی خیر خواہی اور محبت قابلِ اعتبار ہو یا جس سے سچَی خیر خواہی و محبت کی جائے، جس کے ساتھ میل جول رسم و راہ، ملاقات ہو (دشمن کا نقیض).
    ۲. ہمدم، ہمنشین، ہم جلیس، رفیق، انیس.
    ۲. محبوب، مطلوب، ساجن، جس کے ساتھ دلی لگاؤ ہو؛ (کسی شے یا علم) کا شیدائی.
    ۴. (تصوف) شیفتہ؛ محبت اِلہٰی کو کہتے ہیں.
    ۵. لاحقہ، لفظ کا دوسرا جزو، اسمِ فاعلِ ترکیبی کے طور پر.
     
  2. دُوسْت

  3. دوسْت

  4. دوسْت اَن ہوت کا

    دوست وہ جو ناداری میں ساتھ دے.
     
  5. دوسْت آں باشد کہ گِیَرد دوستِ دوست ـ در پریشاں حالی و در ماندگی

    فارسی کہاوت اردو میں مستعمل؛ عزیز اور دوست وہی ہے جو کسی مشکل میں دست گیری اور امداد کرے.
     
  6. دوسْت باز

    یار باش، جلد تعلق قائم کر لینے والا.
     
  7. دوسْت باشَد کہ اَز مَعائب دوست ہم جو آئِینہ رُوبَروُ گویَد

    فارسی مثل اردو میں مستعمل؛ دوست وہ ہوتا ہے جو دوست کے عیب روبرو کہہ دے.
     
  8. دوسْت بَنانا

    کسی سے دوستی کرنا، طرف دار بنانا، یار بنانا.
     
  9. دوسْت بَنْنا

    دوست ہو جانا، دوستی ظاہر کرنا، اپنے طرزِ عمل سے خود کو کسی کا دوست ثابت کرنا.
     
  10. دوسْت پَرْوَر

    دوستوں رفیقوں کے کام آنے والا، دوستوں کا ہمدرد، یہی خواہ.