( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲       >
  1. دِہان

    رک : دھیان.
     

  2. دِہان

    رک : دھیان.
     

  3. دَہانا

    دوڑ کر آنا
     

  4. دَہانا

    ۱. چہرہ کا وہ حصّہ جو اوپر نیچے کے دونوں ہونٹوں پر مشتمل ہوتا ہے ، من٘ھ
    ۲. (مجازاً) لگا کا وہ آہنی حصّہ جو گھوڑے کے من٘ھ میں رہتا ہے
     

  5. دُہانا

    گائے بھینس وغیرہ کا دودھ نِکلوانا
     

  6. دِہانت

    مر جانا ، انتقال.
     

  7. دَہانِ فَرَنگ

    ایک پتھر جس کے نگ بنتے سونے اور چان٘دی اور تان٘بے اور لوہے کی کان میں ہوتا ہے
     

  8. دِہانگ

    ٹِھکانا
     

  9. دَہانَہ

    ۱ . من٘ھ ، دہن.
    ۲. وہ مقام جہاں دریا گِرتا یا ختم ہوتا ہے
    ۳. مَشک کا من٘ھ
    ۴. موری ، بدررو ، نالی
    ۵. قدرے خار دار آہنی سلاخ جس کے دونوں طرف دو سلاخیں چسپاں ہوتی ہیں ان آہنی حلقوں میں لگام کا چرمی تسمہ لگا ہوتا ہے اس کا خار دار حصّہ گھوڑے کے مُن٘ھ میں زبان کے اُوپر رہتا ہے جب گھوڑا شرارت کرتا ہے تو لگام کھینچ کر اس کو قابو میں کیا جاتا ہے جس سے خار دار حصّہ اس کے منہ میں چبھنے لگتا ہے
    ۶. کان کا مخرج ، راستہ ، آخری حصّہ ، سیرا.
    ۷. آتشیں ہتھیار میں وہ جگہ جہاں سے گولہ یو گولی باہر نکلتی ہے
    ۸. غار کا من٘ھ یا ابتدائی حصّہ.
    ۹. پہاڑ کا وہ ڈھلوان حصّہ جو کسی مادہ کے اخراج کا کام دیتا ہے
    ۱۰. سوراخ ، روزن
    ۱۱. آتشی شیشہ ، محدب عدسہ ، لینز (Lens).
     

  10. دَہانَہ توڑْنا

    راستہ نکالنا ، جگہ بنانا