( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
رِیت
۱. چلن ، دستور ، طور طریق ، قاعدہ.
۲. رسم و رواج.
۳. (ہندو) مذہبی فرائض یا رسوم کی ادائیگی کا معینہ عمل اور اس کے ساتھ پڑھے جانے والے بول وغیرہ.
۴. (i) مذہبی رسم و رواج ، رہن سہن کے آداب.
(ii) بچّے کی پیدائش یا شادی بیاہ کے موقع پر ادا کی جانے والی رسومات.
۵. سلیقہ ، ترتیب ، تدبیر.
ریت
ا. (i) دردری اور خُشک مٹی ، بالو ، ریگستانی مٹی ، ریگ.
۱. (ii) عمارتی تعمیرات میں اِستعمال ہونے والی موٹی مٹّی ، بجری.
۲. وہ گاد جو مثانہ یا گُردے وغیرہ میں پیدا ہو جائے جو گُردوں کے خراب ہو جانے کی علامت ہے.
۳. (کہاروں کی اِصطلاح) پِھسلن.
ریت
ریتی ، سوہن.
رِیت
۱. چلن ، دستور ، طور طریق ، قاعدہ.
۲. رسم و رواج.
۳. (ہندو) مذہبی فرائض یا رسوم کی ادائیگی کا معینہ عمل اور اس کے ساتھ پڑھے جانے والے بول وغیرہ.
۴. (i) مذہبی رسم و رواج ، رہن سہن کے آداب.
(ii) بچّے کی پیدائش یا شادی بیاہ کے موقع پر ادا کی جانے والی رسومات.
۵. سلیقہ ، ترتیب ، تدبیر.
رِیت پَڑْنا
وطیرہ بن جانا ، دستور ، رواج یا طریق کی بُنیاد پڑنا.
رِیت چَلانا
رسم ادا کرنا ، کسی رسم یا رواج کو قائم یا جاری رکھنا.
رِیت رَسْم
رسم و رواج جو شادی بیاہ یا مذہبی مواقع پر ادا کی جائیں.
رِیت سے
حسبِ دستور ، رسم و رواج کے مطابق ، قاعدہ سے.
رِیت سے باہر
اصول کے خِلاف ، رسم و رواج کے خِلاف ، خلافِ قاعدہ.
رِیت کا جوڑا
دلہن کا وہ مخصوص لِباس جو شادی کے موقع پر دولھا والوں کی طرف سے بھیجا جاتا ہے.
۱
۲
۳
۴
۵
>