( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. سَڑَک

    ۱۔ لوگوں کے پیدل یا سواری میں چلنے کا باقاعدہ بنا ہوا راستہ ، شارع ، گزر گاہ ، روڈ .
    ۲۔ (مجازاً) روش ، ڈھنگ ، اسلوب .
    ۳۔ وہ ڈوریاں جو زین کے دونوں طرف لگاتے ہیں۔
     

  2. سُڑْک

    ۱۔ محو ، مگن .
    ۲۔ جلدی ، شتابی ، پُھرتی ، فوراً ، تُرت ، جھٹ سے .
    ۳۔ ( قدیم ) اسلحے ( مثلاً خنجر ، تلوار وغیرہ ) کی سرسراہٹ ۔
     

  3. سَڑَک

    ۱۔ لوگوں کے پیدل یا سواری میں چلنے کا باقاعدہ بنا ہوا راستہ ، شارع ، گزر گاہ ، روڈ .
    ۲۔ (مجازاً) روش ، ڈھنگ ، اسلوب .
    ۳۔ وہ ڈوریاں جو زین کے دونوں طرف لگاتے ہیں۔
     

  4. سَڑَک ِ اَعْظَم

    بڑی طویل سڑک جو کئی علاقوں سے گزرتی ہو ، مراد : وہ سڑک جو شیر شاہ سوری نے تعمیر کروائی تھی جو پشاور سے کلکتے تک جاتی ہے ، جی ٹی روڈ ۔
     

  5. سَڑَک ِ آہَنی

    ۱۔ لوہے کی سڑک ، ریل کی پٹری ، سکۃ الحدید ۔
    ۲۔ سخت اصول ، سخت قانون ۔
     

  6. سَڑَک بَندْھنا

    راستہ بن جانا ، سڑک تعمیر ہو جانا ۔
     

  7. سَڑَک پَر پَڑْ لِینا

    شارع عام سے راستہ طے کرنا ، راستے پر چل پڑنا ، راستہ پکڑ لینا ۔
     

  8. سَڑَک پھانسی

    پھندا ، پھان٘سا ، سرک پھانسی ۔
     

  9. سَڑَک چِھڑَکْنا

    سڑک پر گرد بٹھانے کے لیے پانی ڈالنا ، فیض پہنچانا ۔
     

  10. سَڑَک سَیفِن

    سڑک کی ایسی تعمیر جس میں سڑک کے نیچے سے نالے کو سیفن بنا کر نکال دیا جائے .